ربیع الاول کے مہینے میں بیٹی کی رحمت سے نوازا ۔۔ فلک شبیر کی اپنی ننھی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا

image

مداحوں کی سب سے پسندیدہ شوبز کی جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر گذشتی روز ننھے مہمان کی آمد ہوئی۔ دونوں میاں بیوی ایک بیٹی کے والدین بنے جس پر دنوں شخصیات انتہائی خوش دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر گلوکار فلک شبیر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی ننھی بیٹی کے کانوں میں اذان دے رہے ہیں، ان کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے۔

فلک شبیر اور سارہ خان نے اپنی بیٹی کا نام 'عالیانہ فلک' رکھا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر نومولود کو گود میں اٹھائے اذان دے رہے ہیں، اداکارہ سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآنی آیت بھی لکھی۔

اس سے قبل فلک شبیر نے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی کی رحمت سے نوازا۔

گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow