مشہور گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کر گئی

image

پاکستان کے مشہور گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کر گئی ہیں ۔اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے خود اس بات کی خبر اپنے مداحوں کو دی اور کہا کہ میری والدہ راشدہ طاہرہ خالق حقیقی سے جا ملی ہیں لیکن وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ ایک بہت ہی پیار کرنے والی ماں اور دادی تھیں ۔ اور میں بس اللہ پاک سے یہی دعا کرتا ہوں کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔ مشہور و معروف گلوکار فاخر نے مزید اس بارے میں بتایا کہ میرہ والدہ کی تدفین 1ہ اکتوبر کو اسلام آباد میں ہی ہوگی جبکہ انکی اس دکھ کی گھڑی میں انکے مداح انکے ساتھ کھڑے ہیں اور اس پوسٹ پر اپنے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار فاخر 20 اپریل سن 1973 کو پیدا ہوئے اور لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ۔فاخر گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک میوزک ڈائریکٹر اور گانوں کے لکھاری بھی ہیں۔ابتداء میں یہ آواز بینڈ کے ساتھ منسلک رہے مگر کچھ وقت بعد اس بینڈ سے یہ علیحدہ ہو گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow