بندر اور چمپینزی ایسے جانور ہیں جو انسانوں کی نقل بخوبی کرتے ہیں۔ اور دیکھنے والے کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ جانور نہیں بلکہ کسی انسان نے جانوروں کا لباس پہنا ہوا ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی 3 ویڈیوز کے بارے میں بتائیں گے، جہاں بندر اور چمپینزی کی حرکتوں کو دیکھ کر حیران ہو جایئں گے۔
چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں چمپینزی کو انسانوں کی طرح کپڑے دھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ کسی طرح چمپینزی دیسی اسٹائل میں کپڑوں کو دھو رہا ہے۔ سب سے پہلے وہ پیلے رنگ کی ٹی سرٹ پر صابن لگاتا ہے اور پھر اسے رگڑنا شروع کردیتا ہے۔
تاہم صارفین کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے، اور مختلف انداز میں تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک اور ویڈیو کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ، جہاں چمپینزی بڑے مزے سے موبائل فون کا استعمال کر رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چمپینزی کس طرح انسٹاگرام پر جانوروں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ رہا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ماں بندر اپنے بچے کے ساتھ انٹرنیٹ پر فلم سرچ کررہی ہے۔ جبکہ تھوڑی دیر بعد وہ فلم دیکھنے میں مشغول ہے۔