گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر عائشہ نے گذشتہ روز اپنے ہی ساتھی ریمبو کو قصور وار ٹہرایا جس پر پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا لیکن معاملے میں ایک دلچسپ موڑ آگیا ہے کیونکہ عائشہ نے سارا الزام ریمبو پر رکھا کہ وہ اس کو وہاں لے کر گیا تھا جبکہ ریمبو نے پولیس کو سچ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ:
''
میں جانتا ہوں کہ کیسے میں اس کو وہاں سے زندہ بچا کر لے آیا ہوں، مجھے نہیں پتہ کہ وہ مجھ پر الزام کیوں لگا رہی ہے؟ میں نے جان بچائی اور مجھ پہی پر الزام تراشی کر رہی ہے، میں نے پلان نہیں بنایا تھا گریٹر اقبال پارک جانے کا بلکہ عائشہ کو اپنے کسی دوسرے ساتھی کے ساتھ وہاں جانا تھا، مگر اس ساتھی کی کے بھائی کا انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے مجھے عائشہ کے ساتھ جانا پڑا
اس واقعے میں عائشہ کی غلطی ہے اور نہ میری کوئی غلطی ہے
''