کسی نے ہنسی خوشی ساتھ چھوڑا تو کوئی شادی کے 36 سال بعد الگ ہوا ۔۔ شوبز کے 4 مشہور اداکار جن کے درمیان حال ہی میں طلاقیں ہوئیں

image

شادی اور طلاق ایک عام رجحان ہے جو پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ تاہم کسی بھی شوبز انڈسٹری میں مشہور شخصیات کی ازدواجی حیثیت بہت زیادہ توجہ حاصل کرتی ہے کیونکہ ان کے ساتھ بہت سارے لوگوں کی وابستگی شامل ہوتی ہے۔

بلاشبہ شادی ایک خوبصورت بندھن ہے جو لڑکا اور لڑکی کو ایک کرنے کا ذریعہ ہے۔ شادی کے بعد اگر ازدواجی زندگی صحیح طریقے سے گزاری جائے تو یہ شادی شدہ جوڑوں کی زندگی کے حسین پل کہلاتے ہیں۔ لیکن اگر میاں بیوی کے درمیان رشتے کی اہمیت کو سمجھا نہ جائے، وقت نہ دیا جائے تو اس سے کافی نقصان ہوتا ہے۔

طلاق کا رجحان پاکستانی شوبز انڈسٹری سمیت بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی چلتا رہتا ہے۔

آج ہم جانیں گے کہ وہ کونسی بڑی شوبز سیلیبرٹیز ہیں جن کی چند سالوں یا قبل اور حال ہی میں طلاق ہوئی۔

1- عامر خان اور کرن راؤ

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان 15 سال بعد طلاق ہوئی۔ دونوں کے درمیان نہ تو کوئی لڑائی تھی اور ایسا بھی نہیں تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو وقت نہ دیتے ہوں۔ حیران کن طور پر دونوں بالی شخصیات نے آپس میں مشورے کے بعد ایک دوسرے کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مداح بھی حیران رہ گئے۔ طلاق کے بعد عامر خان اور کرن راؤ کے مداح ان کے طلاق کے فیصلے سے کافی نا خوش تھے۔ جس کے بعد اگلے ہی روز دونوں شخصیات نے اپنا مشترک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔ ویڈیو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے ہمارا اعلان تو ضرور سُنا ہو گا۔ آپ لوگوں کو دکھ بھی ہوا ہو گا۔ آپ کو (ہمارا فیصلہ) اچھا نہیں لگا۔ لیکن ہم دونوں بہت خوش ہیں۔ ہم ایک کنبہ ہیں۔ ہمارے تعلقات میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم ساتھ ہیں۔ آپ ہمارے لیے دعا کیجیے کہ ہم خوش رہیں۔

2- کرن مہرا اور نیشا راول

بھارتی ڈراموں کے مشہور کردار میاں بیوی کرن مہرا اور نیشا راول کا شمار بھی ان جوڑوں میں ہوتا ہے جن کے مابین رواں برس جون کے مہینے میں طلاق ہوئی۔ اداکارہ نیشا نے کرن مہرا پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان دونوں کا کیس تاحال کورٹ میں چل رہا ہے۔

3- ہریتھک روش اور سوزین

44 سالہ ہریتھک روشن اور 39 سالہ سوزین خان کے درمیان سال 2014 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دونوں نے زندگی کے 14 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خاموشی سے ایک دوسرے کو خدا حافظ کہا۔بعد ازاں دونوں کی دوبارہ شادی کرنے کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں۔ ہریتھک روش اور سوزین کی طلاق کے بعد ان کے مداح کافی افسردہ دکھائی دیے۔

4- بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسری کی سینئر اور لوگوں میں مقبول ہونے والی اداکارہ بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری کے بعد 36 سال بعدطلاق ہوئی۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی طلاق سے متعلق بتایا کہ زندگی کے برے وقت سے نکلنے کا حل ’طلاق‘ ہے، میں نے اپنی شادی کے 36 سال بعد شوہر کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ میرے پاس طلاق دینے کا حق تھا۔ میرے والد نے میرے لیے یہ کام کیا تھا کہ میری بیٹی جب چاہے طلاق دے سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow