کروڑوں کا گھر اور اندر کیمرے بھی لگے ہیں ۔۔ افضل خان اور صاحبہ کا گھر اندر سے کیسا دکھتا ہے؟ دیکھیئے ان کے گھر کی اندیکھی تصاویر

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی افضل خان المعروف ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ دونوں جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

اداکار ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ اکثر مختلف ٹی وی شوز میں بطور مہمان دکھائی دیتے ہیں اور اپنی دلچسپ اور کھٹی میٹھی باتوں سے لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

افضل خان نے اپنی ساتھی اداکارہ صاحبہ افضل سی سن 1997 میں شادی کی۔ ان کی اہلیہ صاحبہ نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا لیکن بعد میں اپنے شوہر کے ساتھ ٹیلی ویژن سکرین پر ایک بار پھر نظر آںے لگیں۔

اداکارہ صاحبہ اداکاری کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل لائف اسٹائل وتھ صاحبہ کے نام سے چلا رہی ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے۔

مداح اداکار جوڑی کو جتنا پسند کرتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ان سے جڑی ہر چیز کودیکھیں۔' ہماری ویب' اپنے صارفین کے لیے ان کے مشہور سیلیبرٹیز کے گھر کی خوبصورت تصاویر دکھاتی ہیں جو ان کے مداح دیکھنا چاہتے ہیں۔

تو آج ہم آپ کو ریمبو صاحبہ کا گھر دکھائیں گے کہ ان کے گھر میں کیا کیا موجود ہے۔

اداکارہ صاحبہ اپنے گھر کا بہت خیال رکھتی ہیں اور انہوں نے اپنے گھر کی دیواروں کو اپنی شادی اور دیگر تفریحی مقامات پر لی گئی تصویروں سے سجائی ہوئی ہے۔

ایک انٹرویومیں صاحبہ نےبتایا کہ انہوں نے اپنے گھر کے مخلت حصوں میں کیمرے نصب کیے ہوئے ہیں اور ان کے کمرے میں اسکرین لگی ہے جہاں ان کی نظروں کے سامنے سب موجود ہوتا ہے کہ گھر کے گیٹ پر کون آیا ہے گھرمیں کام کرنے والی کیا کر رہی ہے وغیرہ۔

صاحبہ اور افضل خان نے اپنے گھر میں ایک کیاری بھی بنا رکھی ہے جس میں مختلف سبزیوں کے پودے لگے ہوئے ہیں

دیکھیے مزید تصاویر۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow