کوئی لباس کی وجہ سے بنا شدید تنقید کا نشانہ تو کسی نے جیتے 1 سے زیادہ ایوارڈ ۔۔ جانیے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں کیا کچھ ہوا؟

image

لکس سٹائل ایوارڈز پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے مقبول اور بڑے ایوارڈمیں شامل ہوتا ہے۔ پاکستان میں لکس سٹائل ایوارڈز (ایل ایس اے) کی تقریب کا آغاز باقاعدہ طور پر سال 2001 سے ہوا۔

لکس سٹائل ایوارڈز کو سب سے پرانا ایونٹ بھی سمجھا جاتا ہے جو کہ پاکستان میں سینما ، ٹیلی ویژن ، فیشن، موسیقی اور فلم انڈسٹری کے لیے مختص ہے۔

گذشتہ روز لکس اسٹائل ایوارڈ 2021 کی تقریب رونمائی میں پاکستانی شوبز کے بڑے بڑے فنکاروں نے شرکت کی اور اپنے ساتھ بہترین اداکاری کی بنیاد پر ایوارڈز اپنے ساتھ گھر لے گئے۔

لکس اسٹائل ایوارڈزکی جانب سے ٹیلی ویژن، فیشن اور میوزک کیٹیگریز کے لیے فاتحین کی فہرست کا اعلان کردیا گیا ہے جو اس طرح سے ہے۔

اس سال غیر معمولی تقریب کا اہتمام انتہائی باصلاحیت اداکاروں کو ایوارڈ فراہم کرنے کے لیے گیا۔ ایوارڈ کی تقریب میں پاکستانی فنکاروں نے خوب انجوائے کیا۔ لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین نے چند اداکاراؤں کے لباس کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تو چلیے جانتے ہیں کہ ٹیلی ویژن کیٹیگری کے 20 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کے فاتحین کی فہرست میں کون کون شامل ہے۔

بہترین ڈارمہ رائٹر عمیرہ احمد (الف) کو ملا۔

بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ ڈرامہ سیریل ( پیار کے صدقے) میں کام کرنے کی وجہ سے یمنیٰ زیدی لے گئیں۔ اس کے علاوہ ایک اور ایوارڈ یمنیٰ زیدی اپنے نام کر گئیں۔

بہترین ٹی وی اداکارکا ایوارڈ اداکار بلاس عباس کو ملا۔

ناظرین کی پسند کی بنیاد پر بہترین ٹی وی اداکار دانش تیمور لے گئے۔

بہترین ٹیلی ویژن ڈرامہ کا ایوارڈ عہدِ وفا( مومنہ درید اور آئی ایس پی آر) کو دیا گیا۔

بہتری ڈرامہ ڈائریکٹر فاروق رِند ( پیار کے صدقے) کو دیا گیا۔

بہترین Orignal sound Track(OST) کا ایوارڈ عہدِ وفا تیرے نام کیا پر گلوکار راحت فتح علی خان کے حصے میں آیا۔

ٹیلی ویژن کا بہترین ابھرتا ہوے ستارے عدنان صمد کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow