اولاد اللہ کی دی گئی بہترین نعمتوں میں سے ایک ہے۔ جب کوئی بھی مرد یا عورت والدین کے عہدے ہر فائض ہوتا ہے تو اس کی خوشی دیکھنے والی ہوتی ہے۔ اسی طرح اگر بات کی جائے ہمارے شوبز کے لوگوں کی تو وہ بھی اولاد ملنے کی خوشی کو طرح سے مناتے ہیں۔ حال ہی میں سارہ اور فلک شبیر کے ہاں بیٹی عالیانہ کی پیدائش ہوئی ہے جسے وہ دونوں خوب انجوائے کررہے ہیں۔
فلک جو اپنی بیگم سارہ سے والہانہ عشق کرتے ہیں اور عشق کے اظہار کا کوئی طریقہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے انھوں نے اپنی بیٹی عالیانہ کی پیدائش پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت پوسٹ شئیر کی جس میں اپنی بیگم کو سراہتے ہوئے دنیا کی ہر ماں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان سے ایک وعدہ بھی کیا۔
فلک شبیر نے لکھا کہ “ عورت سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں۔ ایک لڑکی ماں بننے اور پیدائش کے عمل کے دوران جو تکالیف برداشت کرتی ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔ مائیں سوپر ہیروز ہوتی ہیں۔ سائرہ تم نہ صرف میری بیٹی کی ماں ہو بلکہ میرے دل کی دھڑکن بھی ہو۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آخری سانس تک تم سے پیار کروں گا اور تمھاری اور اپنی بیٹی کی حفاظت کروں گا“
سارہ اور فلک شبیر کے مداح ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر کافی خوش ہیں اور فلک شبیر کے کہے گئے الفاظ کو خوب سراہ رہے ہیں۔