سر پر دوپٹہ لے کر اور بھی اچھی لگتی ہیں ۔۔ احمد علی بٹ کی بیوی فاطمہ نے شو میں ڈوپٹہ سر پر لے کر عجیب و نامناسب لباس پہننے والی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

image

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کچھ معروف اداکارائیں جہاں اپنے لباس کی وجہ سے مداحوں کی تنقید کا نشانہ بنیں۔ وہیں ایوارڈ کی تقریب میں ایک خاتون ایسی بھی تھیں جنہوں نے اپنے لباس سے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔

اور ان کے خوبصورت لباس نے تقریب میں آئے دیگر مہمانوں کو چونکا دیا تھا۔

اگر کہا جائے کہ فاطمہ خان نے اپنے لباس سے لوگوں کو کرارا جواب دیا تو غلط نہ ہوگا۔

احمد علی بٹ کی بیوی فاطمہ خان ایک سادہ گھریلو خاتون ہیں جو مختلف ٹی وی شوز میں اسی طرح کے لباس اور سر کو ڈھانپے نظر آتی ہیں۔ اس سے قبل رمضان کے مہینے میں میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں احمد بٹ اور ان کی فاطمہ خان نے شرکت کی تھی۔ فاطمہ نے تب پیلے رنگ کا لباس زیب تن کی تھا جو کہ بہت وائرل ہوا تھا۔

اور اب ان کا لباس ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ احمد علی بٹ حال ہی میں ہونے والےلکس اسٹائل گرانٹس 2021 میں اپنی اہلیہ فاطمہ خان کے ساتھ دکھائے گئے۔ احمد علی بٹ نے ہمایوں عالمگیر کاڈیزائن کردہ ایک سیاہ 2 پیس پہنا تھا ، جس کے اوپر شاندار کوٹ نے چار چاند لگا دیئے تھے۔

مزید تصاویر بھی ملاحظہ کیجیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow