پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان فیصل اور ان کی اہلیہ سے متعلق چند ماہ قبل علیحدگی کی خبریں وائرل ہورہی تھیں۔ جوڑے سے متعلق اطلاعات یہ سامنے آئی تھیں کہ سلمان اور ان کی اہلیہ نیہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے جس کے بعد قیاس آرائیاںں کی جا رہی تھیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
لیکن اب صباء فیصل کی بہو اور سلمان فیصل کی اہلیہ کا پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کو غلط قرار دیتےہوئے حقیقت بیان کر دی ہے۔
حال ہی میں نیہا کی انسٹاگرام اسٹوریزنے ان کے فالوورز اور سلمان کے مداحوں پر واضح کیا کہ تمام تر اختلافات کے باوجود یہ جوڑا آج بھی ایک ساتھ ہے۔
سلمان فیصل کی اہلیہ نیہا نے اختتام پزیر ہونے والی سی پی ایل (سیلیبرٹی پریمیئرلیگ ) میں اسلام آباد نووا کی ٹیم کی شاندارکامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شوہر اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ نیہا نے سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
دوسری انسٹا اسٹوری پوسٹ میں نیہا نے فالوورز کے تجسس کا خاتمہ کرتے ہوئے لکھا، وہ لوگ جو ہماری مفاہمت کے بارے میں پوچھ رہے ہیں، ہمارا تعلق کبھی ختم نہیں ہوا نہ ہی ہمارے کوئی ذاتی مسائل تھے۔ الحمداللہ ہم شادی شدہ ہیں اور انشاء اللہ ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
بعد ازاں سلمان فیصل کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ ان کی طلاق نہیں ہوئی۔
اداکار نے مداحوں اورفالوورزسے درخواست کی تھی کہ غلط افواہیں پھیلانا اورتکلیف دہ تبصرے کرنا بند کردیں۔