بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کا خاندان بڑے مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ کنگ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کے استعمال اور رکھنے کی جرم میں گرفتار ہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیٹے کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کو بےحد متاثر کیا ہوا ہے۔
شاہ رخ خان کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان بظاہر تو مطمئن نظر آرہے ہیں، مگر سپر اسٹار آج کل غم و غصّے کا شکار ہیں۔
کنگ خان کے دوست کے مطابق جب سے آریان گرفتار ہوئے ہیں، شاہ رخ صحیح سے نہ کھانا کھا رہے ہیں۔ جبکہ وہ ٹھیک سے سو بھی نہیں پائے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹے کی گرفتاری نے شاہ رخ کو ٹوڑ دیا ہے۔
تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا خیال تھا کہ گزشتہ پیشی پر بیٹے کی ضمانت منظور ہو جائے گی، اور آریارن گھر واپس لوٹ آئے گا۔ لیکن توقعات کے برعکس بیٹے کی ضمانت ممبئی کی مقامی عدالت نے مستر کردی تھی۔
واضح رہے کہ ملزم آریان خان نے منشیات کیس میں اعتراف کیا ہے کہ وہ 4 برس سے منشیات استعمال کررہے ہیں۔