اگر یہ کہا جائے کہ شاہ رخ خان اب صرف اداکار نہیں بلکہ ایک برانڈ بن چکے ہیں تو غلط نہل ہوگا۔ کنگ خان اپنے 25 سالہ فلمی کیرئیر کے دوران اتنی دولت کما چکے ہیں کہ اگر ان کی آج کی نئی فلمیں فلاپ بھی ہوجائیں تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی سالانہ آمدنی 750 ملین ڈالر ( 5 ہزار 500 کروڑ سے زائد) ہے جس میں ہر سال 8 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ خان ہر سال 300 کروڑ بھارتی روپے کماتے ہیں۔
سپر اسٹار شاہ رخ کی فین فالوونگ کا ذکر کیا جائے تو دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ ' ہماری ویب' آج لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کی طرز زندگی پر ایک نظر ڈالے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی جانیں گے کہ وہ اپنی اتنی ساری دولت کیسے خرچ کرتے ہیں۔
اداکار شاہ رخ خان کی بھارت میں ایک بڑی پراپرٹی ہے جس کا نام 'منت' ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھارت سے باہر بھی کئی لکژری بنگلوز خریدے ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی ڈیمانڈ 250 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ خیال رہے شاہ رخ کا عالیشان گھر منت کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ویلاز میں کیا جاتا ہے۔
شاہ رخ خان کی ایک پراپرٹی لندن میں بھی ہے جو 200 کروڑ مالیت کی ہے۔ خان کی دوسری بڑی پراپرٹی دبئی میں ہے جو کہ پارم جمیرا کے ساحل پر واقع ہی جس کی قیمت 200 کروڑ سے زائد ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر 400 کروڑ بھارتی روپے میں خریدی۔ اداکار اپنی ایک فلم کا معاوضہ 50 سے 55 کروڑ روپے لیتے ہیں۔
شاہ رخ خان کے ارب پتی ہونے کے پیچھے صرف ان کا فلموں میں کام کرنا ہی نہیں بلکہ وہ پروڈکشن ہاؤس، رئیل اسٹیٹ کمپنیاں بھی چلا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے انڈیا کے بڑے شہروں میں بھی کروڑوں روپے مالیت کے گھر ہیں جن سے وہ بے تہاشا منافع حاصل کرتے ہیں۔
ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو شادیوں میں بطور مہمان شرکت کرنے کے لیے تقریبا 250 کے قریب دعوت نامے موصول ہوتے ہیں جن میں سے وہ بمشکل دس شادیوں میں ہی شرکت کر پاتے ہیں۔
شاہ رخ خان کے پاس ایک لگژری بس بھی موجود ہے جو ہر طرح کے عیش و آرام کی سہولیات سے لیس ہے۔ شاہ رخ خان جب کسی اونچے مقام پر شوٹنگ کے لیے جاتے ہیں تو اسی شاندار بس میں سفر کرتے ہیں۔ مذکورہ بس کو وینیٹی بس بھی کہا جاتا ہے جس کو ایک آئی پیڈ سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ وینیٹی بس کے اندر منی تھیٹر، میک اَپ روم، آرام کرنے کا کمرہ، ایک باتھ روم اور ایک کچن بھی شامل ہے۔
شاہ رخ دنیا کی مہنگی ترین گھڑی کا استعمال کرتے ہیں جو ٹیگ ہیور کیلیبری کے نام سے مشہور ہے جو ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی بتائی گئی ہے۔
مہنگے ترین اداکار ہیں تو گاڑیاں بھی مہنگی ہی رکھتے ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ خان مشہور کار برانڈ بگاٹی ویرون رولس روئس جیسی پرتعیش اور دلکش کار کلیکشن کے مالک ہیں۔ شاہ رخ خان کے پاس موجود گاڑیوں کی قیمتیں 7 سے 10 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔