بھارتی ٹیلی ویژن رئیلیٹی شو، بگ باس سے مشہور ہونے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا بگ باس سیزن 13 میں نظر آئے تھے۔ جس کے بعد سے میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے۔ جبکہ پچھلے ماہ اداکار سدھارت شکلا کی اچانک موت کے بعد شہناز گِل منظر عام سے غائب ہوگئیں تھی۔
تاہم چند روز قبل اداکارہ شہناز گِل پورے ایک ماہ بعد میڈیا کے سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ شہناز گِل آج کل اپنی نئی آنے والی فلم "حوصلہ رکھ" کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
جبکہ "حوصلہ رکھ" فلم 15 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ البتہ شہناز گِل نے سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد یہ پہلا انٹرویو دیا ہے۔ جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔
حالیہ دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جذباتی ہیں اور انہیں اپنے جذبات پر قابو نہیں رہتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اونچا ہنستی بھی ہوں اور روتی بھی کافی اونچا ہوں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کے میکرز پر شدید تنقید کی جارہی ہے کہ یوں شہناز گِل کو فلم کی پروموشن کیلئے میڈیا پر آنے پر زور نہ دیا جائے۔ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہناز گِل کی حالت اس وقت بہتر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اداکار سدھارت شکلا کا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کے دورہ پڑنے کے باعث 2 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے۔ تاہم سدھارت، بگ باس سیزن 13 کے فاتح بھی تھے۔