میری شادی گھر والوں کی پسند سے ہوئی تھی ۔۔ اعجاز اسلم کی بیوی کون ہیں؟ جانیے ان کی فیملی سے متعلق ایسی باتیں جو کوئی نہیں جانتا

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نام اعجاز اسلم جن کی خوبی یہ ہے کہ وہ مزاحیہ اور سنجیدہ اداکاری بخوبی نبھانا جانتے ہیں۔ اعجاز اسلم کا شمار پاکستان کے نامور فنکاروں میں کیا جاتا ہے۔

اداکار اعجاز اسلم کی اداکاری سے تو ان کے مداح بخوبی واقف ہیں مگر ان کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار اعجاز اسلم نے میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کی۔

اعجاز اسلم نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "میری شادی ایک ارینج میرج تھی ، میں اپنی بیوی سے منگنی سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا۔

اداکار نے کہا کہ مجھ پر خاندانی دباؤ تھا کہ میں شوبز میں شامل ہونے کے فوراً بعد شادی کر لوں۔ میری واحد ترجیح یہ تھی کہ توازن برقرار رکھنے کے لیے لڑکی لمبی ہو کیونکہ میں کافی لمبا ہوں ، باقی چیزیں میرے خاندان پر منحصر تھیں۔

سینئر اداکار اعجاز اسلم نے بتایا کہ میری بیوی سبین سوشل میڈیا پر خود کو نمایاں کرنا پسند نہیں کرتیں۔ وہ اپنے بچوں اور گھر میں مصروف رہتی ہیں۔ میری اہلیہ کی ترجیحات بالکل مختلف ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow