سالگرہ کا دن ہر انسان کو یاد رہتا ہے چاہے وہ بچہ ہو یا بڑا اور اب چونکہ برتھ ڈے پارٹی کا ٹرینڈ تیزی سے سوسائٹی میں مقبول ہو رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بچوں بلکہ بڑی عمر کے لوگوں کی بھی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ایسے ہی کچھ شوبز ستارے بھی ہیں جو 50 اور اس سے زائد کی عمر کو پہنچ گئے اور آج بھی اپنی سالگرہ بہت شوق سے مناتے ہیں۔
فہاد مرزا:
مشہور اداکار اور سرجن فہاد مرزا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کو اپنے دوستوں کے ساتھ نہایت خوشی سے منایا جس میں انہوں نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میں 40 سال کا ہوگیا ہوں ان کی سالگرہ پر ان کے قریبی دوست اور اداکار بھی نظر آئے۔
شگفتہ اعجاز:
اداکار شفگتہ اعجاز آج کل سوشل میڈیا پر خوب ایکٹوو نظر آتی ہیں، کبھی اپنے بچوں کے ساتھ تو کبھی کھانا بناتے ہوئے، ان کی 50 ویں سالگرہ پر ان کے بچوں نے دھوم دھام سے سیلیبریٹ کیا۔
شبنم
ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم نے کچھ ماہ قبل اپنی 75ویں سالگرہ کو گھر والوں کے ساتھ نہایت خوشی سے منایا، ان کے ساتھی بھی ان کی عمر درازی کی دعا کرتے نظر آئے اور گھر والے بھی خوش ہوئے۔
ریشم
مشہور ادکارہ ریشم نے حال ہی میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ 53ویں سالگرہ منائی لیکن ان کے مداح ان کی تصاویر دیکھ کر یہی کمنٹ کر رہے ہیں کہ ریشم اتنی عمر کی ہوگئیں لیکن کہیں سے نہیں لگ رہیں۔