اتنے سادہ ڈیزائن کے کپڑے پتہ نہیں کہاں سے لاتی ہیں؟ ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے میں ماہرہ خان کا یہ سفید جوڑا کس ڈیزائنر کا ہے؟ جانیئے اس سے متعلق چند دلچسپ باتیں

image

اداکارہ ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں جتنے بھی کپڑے پہن رہی ہیں وہ مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیے جا رہے ہیں کیونکہ ان کے ڈیزائن بہت سادے اور نفیس ہیں جن کو دیکھ کر خوش نما احساس ہوتا ہے کہ یہ کپڑے کتنے ہلکے اور خوبصورت کام والے بھی ہیں۔

آج کل اداکارائیں جو لباس پہن لیں، ہماری خواتین ان جیسے ڈیزائن ڈھونڈھنے میں دیر نہیں لگاتی اور پوری کوشش کرتی ہیں کہ جلد از جلد ویسا ہی خرید لیں، جہاں مہرین یعنی ماہرہ خان کے کئی ڈیزائن ناظرین نے ڈھونڈھ نکالے وہیں یہ سفید جوڑا جو سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اس کی ڈیزائنر کا پتہ نہ چل سکا۔

لیکن چونکہ ہماری ویب میں ہمیشہ ہی ان خوبصورت کپڑوں کی قیمت اور ڈیزائنر کے حوالے سے آپ کو باقاعدہ سب کچھ معلومات دی جاتی ہے، ایسے ہی اب ہم آپ کو بتا رہے ہیں اس سفید جوڑے کو کس نے بنایا اور اس کی قیمت کتنی ہے۔

قیمت:

اس سفید کرھائی والے سادے جوڑے کی قیمت 5800 روپے ہے۔ اپ کو حیرانی تو ہوگی لیکن آج کل 5 ہزار سے کم دام میں کوئی بھی اچھا برانڈڈ جوڑا ملنا ذرا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ کپڑوں کے دام بھی بڑھ گئے ہیں، پھر کڑھائی کا دھاگہ اور درزی کی سلائی وغیرہ کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

کس نے بنایا؟

ماہرہ کا پہنا گیا یہ جوڑا ڈیزائنر عارفہ کاظمی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو نہایت مناسب قیمت میں اتنے شاندار کپڑے تیار کرتی ہیں کہ سب کو پسند آتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow