دوست کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی کو خود رخصت کیا ۔۔ جانیے یہ شخص کون ہے، جس نے کسی اور کی بیٹی کو رخصت کر کے دوستی کا حق ادا کر دیا؟

image

مشہور اداکاروں کے بارے میں اکثر خبریں آتی رہتی ہیں، کوئی سیٹ پر اپنے اچھے رویے کی بدولت جانا جاتا ہے تو کوئی اپنی اداکاری کی وجہ سے۔ لیکن کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے حسن سلوک اور بہترین دوستی کی وجہ سے مشہور ہو گئے ہیں۔

Hamariweb.com کی اس خبر میں بھی آپ کو کچھ ایسی ہی معلومات فراہم کریں گے جو وہ سکتا ہے آپ کے لیے بھی نئی ہو۔

مشہور امریکی اداکار ون ڈیزل جو کہ ہالی ووڈ میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ان دنوں میڈیا کی خبروں میں ہیں۔ دراصل وہ ایک شادی میں دلہن کے باپ کے طور پر موجود تھے اور اس یتیم لڑکی کے سر پر بطور والد ہاتھ رکھا اور اسے وداع کیا۔ یہ یتیم لڑکی کوئی اور نہیں مشہور اداکار پال والکر کی بیٹی ہے، ون ڈیزل اور پال والکر دونوں فاسٹ اینڈ فیوریس فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں، جبکہ ان دونوں اداکاروں کی دوستی کی دنیا تعریف کرتی ہے۔
اداکار پال والکر 2013 میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئے تھے۔ اس حادثے میں وہ شدید زخمی تھے لیکن جاںبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ ون ڈیزیل نے اس طرح انہوں نے ایک بہترین دوست کھویا جسے وہ اپنا بھائی ہی سمجھتے تھے۔
رواں ماہ پال والکر کی بیٹی میڈو والکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی تھیں، ان کی شادی کی تقریب امریکہ ہی میں منعقد ہوئی تھی۔ شادی کی تقریب میں ون ڈیزل نے پال والکر کی بیٹی کو باپ کی طرح رخصت کیا تھا۔
22 سالہ میڈو والد سے بے حد لگاؤ رکھتی تھیں جبکہ ان کی شادی ہالی ووڈ کے اداکار لوئز تھورنٹن سے ہوئی ہے۔ شادی کی تقریب میں ون ڈیزل ایک باپ ہی کی طرح دکھائی دیے جو اپنی بیٹی پر سائی دار درخت کی طرح نظر آئے۔ ون ڈیزل اس سے پہلے بھی دوست کی بیٹی کو سپورٹ کرتے نظر آئے ہیں، اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں، کہ میں جس شخص پر فخر کرتا ہوں، تم وہ بننے جا رہی ہو۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ مجھے ہمیشہ ہی تم پر فخر رہا ہے۔ سالگرہ مبارک میڈو۔ مجھے پتہ ہے کہ تمہیں جاپان جانا ہے مگر ایک گھر میں کیک تمہارا انتظار کر رہا ہے، جلدی سے آجاؤ، بہت سارا پیار، انکل ون۔ ون ڈیزل کی جانب سے یہ پوسٹ میڈو کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow