کسی نے بنالیے سینگ تو کسی نے بنائی داڑھی کی چوٹی ۔۔ داڑھی کے کچھ ایسے مُنفرد انداز جو عام آدمی رکھنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا

image

سب سے منفرد نظر آنے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے اور مرد حضرات بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ سب میں منفرد دکھائی دیں جس کے لئے وہ اپنے سٹائل کے ساتھ ساتھ اپنی داڑھیوں کی حجامت بھی کچھ اس انداز میں کرتے ہیں کہ وہ بہت بدل جاتے ہیں، آج کو hamariweb.com میں ہم دکھا رہے ہیں اس سال کے جرمن داڑھی چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے مردوں کی داڑھی کے کچھ ایسے انداز جو ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

داڑھی رکھیں پیسے جیتیں؟

جرمن چیپمیئن شپ کا مقابلہ کئی سالوں سے ہوتا آرہا ہے جس میں منفرد انداز سے داڑھی رکھنے پر مردوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور جو مرد جیت جاتا ہے اس کو لاکھوں پاؤنڈز کی رقم بھی انعام کے طور پر دی جاتی ہے، تو آپ بھی دیر نہ کریں، 2022 کی داڑھی چیمپیئین شپ کے لئے اپنی داڑھی کو تیار کریں اور پاکستان کا نام روشن کرتے دکھائیں دیں۔

کسی نے اپنی داڑھی کو اتنا بڑھا لیا ہے کہ اب یہ بالوں کی بجائے داڑھی کے بالوں میں چوٹی بنا رہا ہے جس سے وہ ذرا مختلف دکھائی دے رہے ہیں۔

غور سے دیکھیں تو اس بوڑھے شخص نے اپنی داڑھی کے بالوں کو اس طرح سنوارا کہ وہ سر کے بالوں کے جیسا پف ہی بن گیا۔

کسی کو داڑھی بڑھانے کا موقع نہ ملا تو انہوں نے داڑھی کو گول گھیروں میں ایسے بلیڈ سے بال نکلوا کر منفرد ڈیزائن بنا ڈالا۔ سب سے زیادہ وائرل ڈیزائن یہ سینگ ہیں جو ان لوگوں نے اپنی داڑھیوں میں بنوا کر خوب داد سمیٹی۔ آپ کو کون سا ڈیزائن پسند آیا؟ کیا آپ بھی اس طرح کے منفرد ڈیزائن اپنی داڑھی میں بنانا پسند کریں گے؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow