فلک شبیر نے شادی کی تقریب میں اچانک میچ جیتے کی خوشی میں 'موقع موقع' گا کر دلہا دلہن کا دن یادگار بنا دیا، دیکھیں ویڈیو

image

ورلڈ ٹی20 کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی نہ ناقابل فراموش شکست کے بعد پاکستانیوں نے مختلف انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

تاہم پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے ایک شادی کی تقریب میں 'موقع موقع' گا کر تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار فلک شبیر لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔ جہاں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کے بعد 'موقع موقع' گانا گا رہے ہیں۔

جبکہ گانے سے پہلے وہ کہتے ہیں کہ یہ موقع آپ نے نہیں دیا ہے، یہ موقع ہم نے خود حاصل کیا ہے۔ تاہم شادی میں موجود دلہا دلہن سمیت شادی کی تقریب میں موجود دیگر مہمان بھی گانے کو انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹی 20 کے 25 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹیوں شکست دی تھی۔ جس کے بعد پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میچز میں بھارتی ٹیم سے نہ جتنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow