چند روز قبل بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر آدھے گنجے ہونے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جو کہ سوشل پر موضوعِ بحث بنی رہی تھی۔ جبکہ اب آدھے گنجے ہونے کی وجہ اب سامنے آگئی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر آدھے سرمنڈوانے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ دوسری جانب مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا اپنے آدھے سر میں مشین (Trimmer) لگوا رہی ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا۔ تاہم شلپا کے اس نئے بالوں کے انداز کی وجہ سامنے نہیں آئی تھی۔ تاہم اب شلپا کے آدھے گنجے ہونے کی وجہ اب سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی کے آدھے گنجے ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ انہوں نے منت مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا کو فحش فلموں کے کیس میں ضمانت مل جائے، تو وہ اپنے سر کے آدھے حصے کے بال اتروادیں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے شوہر راج کندرا کو رواں برس جولائی میں فحش فلمز بنانے کے الزام پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ جبکہ حالیہ دنوں انہیں عدالت سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔