پاکستانی فلائٹ میں اکثر دیکھا یہ جاتا ہے کہ لوگ
چاہے پہلی مرتبہ سفر کریں یا پھر ایک سے زیاد مرتبہ لیکن ایئر ہوسٹس کو بلا وجہ تنگ کرتے ہیں کبھی ان سے پانی منگواتے تو کبھی اے سی کم تو کبھی کوئی کھانے کی چیز یا کوئی دوائی جو کہ بدتمیزی میں شمار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایئر ہوسٹس بھی تذبذب کا شکار ہوتی ہیں اکتاہٹ محسوس کرتی ہیں لیکن کند ذہنیت لوگ نہیں سمجھتے وہ انہیں اپنا نوکر ہی سمجھ بیٹھتے ہیں۔
خصوصا پاکستانی مردوں کی اسی گندی عادت پر اداکار یاسر حسین حد سے زیادہ برہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں کیپشن میں لکھا کہ:
"
آج فلائٹ میں نوٹ کیا میں نے کہ خاص طور پر مردوں کو ایسا لگتا ہے کہ جہاز میں کام کرنے والی خواتین جو آپ کو ہزاروں فٹ کی بلندی پر بھی کھانا عزت سے پیش کرتی ہیں آپ کی ہر سہولت کا خیال کرتی آپ کی ہر بات پر فوری عمل پیرا ہوتی ہیں وہ آپ کے باپ کی نوکرانی نہیں ہیں، پلیز ان سے عزت سے بات کریں ان کے پیشے کا احترام کریں وہ قابل عزت اور باعث فخر ہیں اپنی بدتمیزی سے اپنے نچلے کردار کو ظاہر نہ کریں ان کی عزت کریں۔
"
سوشل میڈیا پر ان کا یہ پیغام تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور لوگ یاسر کی بات کو خوب سراہا رہے ہیں کیونکہ ہمارے ہاں کوئی سروس گرل یا بوائے کو دیکھ کر لوگ نوکر سمجھ بیٹھتے ہیں اور عزت کا دامن بھول جاتے ہیں ۔