ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی سب سے بڑی شادی تھی جس کے بعد سے لے کر آج تک ویسی شادی دیکھنے کو نہیں ملی اور نہ ویسا خوشحال شادہ شدہ جوڑہ۔ ایمن اور منیب ایک ساتھ ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں اور دونوں ہمیشہ ہی اپنی پیاری سی بیٹی امل کے ساتھ ہنستے کھیلتے اور گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔
ایمن نے کام کیوں چھوڑا؟
ایمن خان نے شادی کے بعد اداکاری کے کام سے دوری اختیار کرلی جس پر ہر کوئی مُنیب بٹ کو کہتا رہتا ہے کہ آپ نے کیوں اپنی بیوی کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی اور ایک ولن کا کردار دکھایا جبکہ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے منیب نے کہا کہ:
''
میں نے ایمن خان کو کبھی کام کرنے سے منع نہیں کیا وہ خود کام کرنا نہیں چاہتی تو میں اس پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ وہ جیسا چاہے کرے، اس کو لگتا ہے کہ شادی کے بعد گھر اور بچی کو وقت دینا چاہیئے تو وہ دے رہی ہے اور مجھے اس کا یہ فیصلہ بھی قبول ہے۔
''
دوسری شادی؟
مُنیب بٹ نے دوسری شادی سے متعلق ندا یاسر کے شو میں کہا تھا کہ بیوی شوہر کو خود سے اتنا خوش رکھے کہ وہ کسی اور کی طرف دیکھے ہی نہیں اس بات پر جواب دیتے ہوئے منیب نے کہا کہ:
''
میں نے وہ بات مذاق میں کہی جس پر لوگوں نے غلط سمجھا اور پھر اس کا جواب بھی دیا پھر جن لوگوں کو سمجھنا تھا وہ سچ سمجھ گئے، میں لوگوں کے دماغوں میں اپنی بات نہیں ڈال سکتا۔
''
احسن اور منیب؟
لوگ مجھے احسن سے موازانہ کرتے ہیں جبکہ میں کہتا ہوں وہ اپنی جگہ اور میں اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہوں، وہ جو چاہے کرے میرے لئے بھائیوں جیسا ہے اور میں جو چاہوں کروں میں اس میں اختیار رکھتا ہوں لوگ احسن اور منال کو برا بولتے ہیں وہ مجھے گوارا نہیں کیونکہ منال میری چھوٹی بہن ہے۔
ایمن کے فیصلے
ایمن اپنے فیصلے خود لیتی ہے اس پر میں اس کا ساتھ دیتا ہوں وہ سمجھدار ہے، عقل رکھتی ہے اور اگر وہ کام بھی نہیں کرتی پھر بھی لوگ اس کو چاہنے والے بہت ہیں جب ایک عورت ماں بنتی ہے تو لوگ ویسے ہی اس سے ہمدردی کرنے لگتے ہیں۔ ایمن وک بھی پسند کرنے والے بہت لوگ ہیں۔
امل
امل اتنی کیوٹ ہے کہ سب اس کو خود بخود ہی پسند کرنے لگتے ہیں، ہمیں پسند کرنے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں، میں کیا کہوں میری بچی کی تعریف خود کر رہا ہوں، لیکن گھر اس سے ملنے بڑے بڑے لوگ آتے ہیں وہ ابھی سے اپنے مداح رکھتی ہے۔
سوشل میڈیا
میں جب خوش ہوتا ہوں تو لوگوں سے شیئر کرتا ہوں، جتنا مجھے ضروری لگتا ہے بس اس حد تک میں لوگوں سے اپنی لائف شیئر کرتا ہوں کیونکہ کسی کی ذاتی زندگی میں گھسنے کا حق کوئی نہیں رکھتا۔