اتنے دن کچھ نہیں کھایا۔۔۔ بیٹے کے رہا ہونے کے بعد شاہ رخ خان کے حوالے سے ان کے وکیل نے نیا انکشاف کردیا

image

جب بات بچوں پر بن جائے تو دنیا کے ہر ماں باپ خواہ کتنے ہی مشہور یا امیر کیوں نہ ہوں صرف اپنی اولاد کے لئے فکرمند ہوجاتے ہیں۔ یہ قدرت کا قانون ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا شاہ رخ خان کے ساتھ جو کہنے کو تو بالی وڈ کے شہنشاہ ہیں لیکن جب ان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے سلسلے میں جیل جانا پڑا تو وہ ایک وقت بھی سکون سے نہ کھا سکے نہ ہی چین کی نیند سو سکے۔

کام کے بجائے وکیلوں کے ساتھ وقت گزارا

شاہ رخ خان کے وکیل مکل روہتگی کا کہنا ہے کہ جب تک آریان خان کی ضمانت نہیں ہوگئی شاہ رخ خان ہر لمحہ انتہائی پریشان رہے۔ انھوں نے اپنے تمام پیشہ ورانہ معاہدات کو موخر کرکے وکیلوں کے ساتھ ہی وقت گزارا تاکہ جلد سے جلد اپنے بیٹے کو چھڑا سکیں۔

صرف کافی پیتے تھے

کمل روہتگی نے کہا کہ “ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ آریان کی ضمانت تک شاہ رخ نے وقت کیسے گزارا ہوگا۔ شاید بیٹے کی رہائی کے بعد شاہ رخ اور گوری سکون کی نیند سوئے ہیں۔ ایسا لگتا تھا کہ آریان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھا کیوں کہ وہ صرف کافی پر فافی پیتے رہتے تھے“۔ آریان خان کی رہائی اور گھر پہنچنے پر شاہ رخ خان کے گھر منت میں خوشی کا سماں ہے اور ان کے مداح مبارکباد دینے کے لئے جمع ہوگئے ہی


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow