پاکستانی بلے باز شیعب ملک کرکٹ کے میدان میں خوب چوکے چھکا لگاتے نظر آتے ہیں۔ شعیب ملک اگرچہ کرکٹ کے حوالے سے مشہور ہیں مگر ان دنوں وہ ایک اور وجہ سے بھی مشہور ہو گئے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو بتائیں گے، کہ شعیب ملک اپنے کس فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چرچہ میں ہیں۔
پاکستانی بلے باز شعیب ملک اور ڈرامہ اداکار عائشہ عمر کی رواں ماہ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس میں دونوں شخصیات فوٹو شوٹ کراتے نظر آئے تھے۔ عائشہ اور شعیب کے اس فوٹو شوٹ کو کسی نے بولڈ شوٹ قرار دیا تو کوئی اسے پسند کرنے لگا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور عائشہ عمر کی مزید تصایر وائرل ہوئی ہیں، یہ فوٹو شوٹ ایک جم میں کیا گیا تھا جس میں شعیب اور عائشہ موجود ہیں۔ یہ تصاویر ایک میگزین کے لیے کھچوائی گئی تھیں۔
سوشل میڈیا اس سوچ میں تھا کہ شعیب اور عائشہ کے اس فوٹو شوٹ کے بعد ثانیہ کچھ نا کچھ تو بولیں گی، مگر شاید ان تمام لوگوں کے ارمان چکنا چور ہو گئے۔ کیونکہ ثانیہ اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش اور مزاحیہ پوسٹ اپلوڈ کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین آس لگائے بیٹھے تھے کہ جب ثانیہ کچھ پوسٹ کریں تو ہم بھی کچھ بولیں۔ ان صارفین کی خواہش پوری ہوئی مگر حسرت وہیں کی وہیں رہی۔ کیونکہ ثانیہ نے وہ چیز پوسٹ کی جو کہ شعیب اور ان کے رشتے کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔
دراصل پاکستان اور بھارت کے میچ میں بھارتی شائقین کی جانب سے شعیب ملک کو جیجا جی کہہ کر بلایا جا رہا تھا، جس کی ویڈیو صارف نے ٹوئیٹر پر لگا دی۔ ثانیہ نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو انہیں بھی پسند آئی اور ہا ہا کا ایموجی کو ردعمل کے طور پر استعمال کیا۔ جسے دیکھ کر کئی صارفین یہ سمجھ ہی گئے کہ ثانیہ کو فرق نہیں پڑتا ہے کون کیا سوچتا ہے۔
سوشل میڈیا کا منفی پہلو:
سوشل میڈیا پر موجود صارفین اکثر ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو کہ شخصیات کے لیے تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ لوگوں کے گھروں اور نجی زندگی کے بارے میں ایسی باتیں کی جاتی ہیں جوکہ خود اپنے گھر والوں کے بارے میں نہیں سن سکتے۔
لیکن شاید ثانیہ مرزا اس سب صورتحال کا سامنا کرنا جانتی ہیں جب ہی ایسی کسی بات کو اہمیت تک نہیں دی اور نہ ہی رد عمل دیا۔ جب ان تمام لوگوں کو بطور جواب شعیب کی ہی ویڈیو شئیر کر دی۔