پاکستانی ہم سے بہت محبت کرتے ہیں ۔آج ہم یہاں ان بھارتی اداکاروں اور اداکاراؤں کی بات کریں گے جو پاکستان سے محبت کا جذبہ رکھتے ہوئے کیا کہتے ہیں،آئیے جانتے ہیں وہ کون ہیں؟
سنی دیول:
سنی دیول سے بھارتی ٹی وی شو "آپکی عدالت" میں سوال ہوا کہ اپ کبھی پاکستان تو نہیں جائیں گے نا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا بلکل نہیں ہے ہمیں جب موقع ملا ضرور جائیں گے کیونکہ وہاں کی لوگ مجھے ائیر پورٹ اور دیگر ممالک میں ملتے ہیں تو بہت ہی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور وہ لوگ بہت اچھے ہیں بس کچھ لوگ ہیں جو نفرت پھیلاتے ہیں۔
سونو سود:
بھارتی اداکار سونو سود کہتے ہیں کہ پاکستان ایک بہت اچھا ملک ہے میں وہاں ضرور آنا چاہوں گا کیونکہ میرے داد جی بھی پاکستان سے ہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے آئی فا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت سے پہلے کہی۔
اووم پوری:
اووم پوری ہمیشہ سے ہی پاکستان کے گرویدہ رہے ہیں اپنے ایک بھارتی شو میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان والوں نے مجھے فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا اور فلم کے سیٹ پر میرے لیے ایک اے سی وین بھی ہوا کرتی تھی۔ مختصراََ جتنا پیار پاکستان میں ملا اتنا کہیں اور نہیں ملا۔
مادھوری:
ماضی کی مشہور اداکارہ کہتی ہیں کہ انہیں جتنا پاکستان سے پیار ملا اس کیلئے وہ بے حد مشکور ہیں یہی نہیں جتنا میرے کام کو پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے اتنا کہیں نہیں کیا جاتا۔
ملائکہ اروڑا :
بالی ووڈ میں دھماکے دار گانوں پر ڈانس کرنے والی اداکارہ ملائکہ اروڑا کہتی ہیں کہ اپ جتنا ہمیں پیار کرتے ہیں اس کا ہمیں احساس ہے، آپکے اس پیار کا بہت بہت شکریہ۔
میکا سنگھ:
میکا سنگھ کہتے ہیں کہ میں کافی مرتبہ کراچی لاہور میں پرفارمنس دے چکا ہوں اور جیسے ہی موقعہ ملا جلد ہی دوبارہ پاکستان آؤنگا۔
سویرا بھاسکر:
مشہور بھارتی اداکارہ سویرا بھاسکر کہتی ہیں کہ ہم کچھ دوست ایک یوں ہی فارغ بیٹھے تھے اور کچھ کرنے کو نہیں تھا تو سوچا کہ پاکستان چلتے ہیں جس پر ہم پاکستان آگئے۔
ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد انڈین نیوی میں تھے تو پاکستان فارن ایمبیسی میں اچھی جان پہچان تھی جس کی وجہ سے ہم 2 لڑکیوں کو پاکستان کا ویزا مل گیا۔
اور ہم 2 لڑکیاں منہ اٹھا کر جس ملک کو دشمن دیش سمجھتے تھے یہاں آ گئے لیکن یہاں آکر جتنا پیار مل اس کے آگے لندن، استنبول وغیرہ سب فیل ہیں اور پاکستان میں سب سے اچھا لاہور ہے۔ اور وہ کہتے ہیں نہ کہ " جنے لاہور نہیں ویکھیا او جمیا نہیں"۔
انومپ کھیر:
انوپم کھیر کہتے ہیں کہ لوگ بہت پیار کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے لوگوں میں کوئی فرق نہیں آیا اوہ ایک دوسرے سے بھی بہت پیار کرتے ہیں اور ہم سے بھی۔ یہ بس سیاستدانوں کے ہی کام ہیں جو اختلاف رکھتے ہیں۔
سارو گنگولی:
مشہور بھارتی کپتان سارو گنگولی کہتے ہیں کہ جتنے سال کرکٹ کھیلی پاکستان کا ٹور سب سے زیادہ یادگا رہے کیونکہ انہوں نے ہماری مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گراؤنڈ کے اندر اور باہر ہمیں پورے 3 مہینے کسی چیز کی کمی نہیں آنے دی۔
یہی نہیں ہم پورا پاکستان بھی گھومے پھرے۔ اور بس یہی چاہتا ہوں کہ پاکستان کے دورے ہماری ٹیم کو کرنے چاہیے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات بنتے ہیں۔