بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو عدالت سے ضمانت پر رہا تو کردیا گیا ہے، مگر کیا آپ معلوم ہے کہ آریان کی ضمانت کے پیپرز پر کس بالی کے مشہور اداکارہ نے دستخط کیےہیں؟
بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز پر ہونے والی پارٹی میں چھاپہ مارا تھا۔ جہاں منشیات استعمال کرنے کے لازم میں شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا تھا۔
جبکہ آریان خان 28 روز تک جیل میں زیر حراست رہے۔ تاہم عدالت نے آریان خان کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ البتہ ضمانت کے پیپرز پر بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جوہی چاولہ نے دسختط کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو کچھ دیر بعد ممبئی کی آرتھر جیل سے رہا کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سمیت دیگر بالی اداکاروں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔