ان کے پاس پہلے رہنے کو گھر تک نہیں تھا اور اب ۔۔ 4 مشہور اداکار کونسے ہیں جو پہلے بے گھر تھے؟

image

شوبز انڈسٹری کے چند مشہور اداکار و شخصیات جنہیں ہم آج پرتعیش زندگی گزارتے دیکھتے ہیں، ایک وقت ان پر ایسا بھی تھا کہ وہ بے گھر تھے اور انہوں نے کئی مشکلات کا سامنا کیا۔

انہوں نے ترقی حاصل کرنے کے لیے کئی مشکل وقت دیکھے اور کچھ پا لینے کی خاطر انہوں نے بھرپور محنت کی جس کے باعث آج وہ اس مقام تک پہنچے۔

Hamariweb.com آج آپ کو یہ بتانے جا رہی ہے کہ وہ کونسے مشہور اداکار ہیں جن کے پاس رہنے کو گھر تک نہیں تھا۔

1- شاہ رخ خان

بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان ایسے ہی اتنا مشہور نہیں ہوگئے۔ فلم اسٹار بننے کا خواب لیے انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کیا۔ جس وقت شاہ رخ خان کی شادی گوری خان سے ہوئی تھی اس وقت ان کے پاس رہنے کو گھر بھی نہیں تھا اور وہ تنگ معاشی حالات سے گزر رہے تھے، اداکار اپنے دوست کے ایک گھر میں رہتے تھے۔ لیکن قسمت ان پر اس طرح مہربان ہوئی کہ آج ان کی پراپرٹی صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دبئی اور لندن میں بھی وہ مختلف پراپرٹیز کے مالک ہیں۔ شاہ رخ خان کا شمار آج دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج انہیں کنگ خان کے نام سے لوگ پکار تے ہیں۔

2- غنا علی

پاکستانی شوبز کی مشہور اداکارہ و ماڈل غنا علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے پاس بھہ رہنے کو گھر نہیں تھا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے کہ ایک سال پہلے نہ تو میرے پاس رہنے کو گھر تھا اور نہ کوئی کام، یہاں میرٹ کی بنیاد پر کام نہیں ملتا، بہت کچھ حدود کے پار کرنا پڑتا ہے، یہاں لوگوں کی عزت کام سے نہیں، تعلقات سے ہے۔ کوئی دوست دوست نہیں ہوتا سب مطلب پرست ہوتے ہیں، جب برا وقت آتا ہے تو کوئی بھی ساتھ دیتا۔

اداکارہ غناء علی کے ساتھ ہوا ہے جو آج کل تو بہت مشہور اور خوشحال ہیں مگر ماضی میں وہ بھی بہت تکلیفوں سے گزری ہیں جس کے بارے میں بتاتے ہوئے ایک انٹرویو میں رو گئی تھیں۔

3- جم کیری

ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین و اداکار جم کیری کی مقبولیت اور شہرت سے آج ہر کوئی واقف ہے۔ انہوں نے کئی بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ جم کیری کینیڈا سے تعلق رکھتے ہیں۔

اداکار جم کیری پر مشکل وقت اس وقت آیا جب انہیں ہائی اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک بس میں زندگی گزارتے تھے۔ زندگی کا یہی معمول تھا کہ پورا دن بس میں سفر کرتے اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں بس پارکنگ کرتے رہتے تھے۔

4- نواز ادین صدیقی

اداکاری میں آنے سے پہلے نوازالدین صدیقی ایک کسان اور چوکیدار تھے۔ یہ بہت غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کا گھر تو تھا ہی مگر اس وقت بہت حالات سے دو چار تھے۔ ان کے والد ایک کسان تھے اور انہیں زندہ رہنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی بعد ازاں پھر انہیں فلموں مین کام کرنے کا موقع ملا اور جیسے ہی جیسے شہرت پاتے گائے، اپنے اہلخانہ کو ریلیف فراہم کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow