منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آج تین ہفتے بعد جیل سے رہائی مل گئی، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا گیا۔
دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنی گھر منت کو بھی برقی قمقموں سے سجایا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہائی ملی ہے۔
آریان خان کی رہائی پر پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے شئیر کردی اسٹوری میں لکھا کہ میرا پیارا بچہ باہر آگیا، اللہ آپ کا لاکھ لاکھ شکر۔
معروف بھارتی ہدایتکار و اداکارہ فرح خان کی جانب سے بھی آریان خان کے گھر واپسی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج کا دن بہت اچھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ آریان اور دیگر بچے گھر واپس آگئے۔ میری دعا ہے کہ وہ ہمیشہ محفوظ رہیں۔
شاہ رخ کے بیٹے کی ایک جھلک کو دیکھنے کے لیے اداکار کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی سڑکوں پر موجود تھی۔
شاہ رخ کے گھر منت کے باہر آریان خان کے استقبال کے لیے مداح موجود۔