بھائی بہن کا رشتہ اور محبت انمول ہوتی ہے جس کے بغیر زندگی میں مزہ نہیں آتا، نہ صرف ایک عام بھائی بہن بلکہ سلیبریٹیز بھی اپنے بہن بھائیوں کو بہت پسند کرتے ہیں ان کے ساتھ مل بانٹ کر ہنسی خوشی زندگی گزارتے ہیں۔
ہماری شوبز اداکارائیں بھی ہیں جو اپنے بھائیوں سے بہت محبت کرتی ہیں اور ان کے ساتھ محبت بھرے جذبات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بھائیوں سے آپ کو ملواتے ہیں جن کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں۔
ایمن منال کا بھائی:
اداکارہ ایمن اور منال خان اپنے بھائیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اب منال خان کی شادی پر ان کے بھائی معاز خان کی تصویر ان کی منگیتر کے ساتھ خوب وائرل ہوئیں۔
سارہ خان:
اداکار سارہ خان اور نور خان کا بھائی حمزہ بھی پچھلے دنوں خوب وائرل ہوا جس پر لوگوں نے تنقید بھی کی یہ بھائی تو اپنی بہنوں میں ملتا ہی نہیں ہے۔
سجل علی:
اداکارہ سجل علی اور صبور علی کے بھای کی تصاویر بھی کچھ ماہ قبل خوب وائرل ہوئی تھی اور اکثر لوگ ان کو صبور کا ہم شکل کہتے ہیں البتہ اب ان میں بہت فرق آگیا ہے ۔