آریان خان کو رہائی کیا ملی جہاں میڈیا اور نیوز والوں کو چٹپٹی خبر مل گئی وہیں چور اچکوں کے بھی وارے نیارے ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کے بیٹے کو جیل سے رہائی ملنے پر شاہ رخ خان کے کروڑوں مداح ممبئی میں ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے اور آریان خان کو ویلکم کرنے لگے۔ لیکن اسی دوران ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوگیا جو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔
آریان خان کو ویلکم کرنے کی خواہش میں "منت" جانے والے تقریباً دس افراد اپنے موبائل سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس کی وجہ شدید دھکم پیل اور رش میں چوروں کی لوگوں کی جیب تک آسانی سے رسائی بتائی جارہی ہے۔