کسی نے بیٹی کا عقیقہ کیا دھوم دھام سے تو کسی نے بیٹے کی سالگرہ میں کرکٹ ٹیم کو ہی بلا لیا ۔۔ جانئے ان مشہور شخصیات نے کیسے دعوت کو یادگار بنایا؟

image

شوبز شخصیات ہوں یا پھر کوئی مشہور کرکٹ اسٹار ، اپنے بچوں کی خوشی کے لیے بہترین انداز سے تقریب کا انعقاد کرتے ہیں جو ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتی ہے۔

گذشتہ ہفتے پاکستان کی مشہور شخصیات کی جانب سے اپنے بچوں کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ شعیب ملک ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ ان کے ہمراہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کا بیٹا اذہان ملک بھی موجود ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد دُبئی میں کیا۔ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے اذہان کی تصویر اپلوڈ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ " سالگری مبارک ہو میری دنیا۔

شعیب کے بیٹے کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔

دوسری جانب گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور جوڑے سارہ خان اور فلک شبیر نے اپنی بیٹی عالیانہ کا عقیقہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں۔

گلوکار فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی اسٹوری سے بھی اپنی بیٹی کے عقیقے کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

بیٹی کے عقیقے کی تقریب میں دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow