گھر کی لڑائی میں شوہر نے میرا ساتھ نہیں دیا بلکہ میری ماں کا ساتھ دیا ۔۔ سابق پاکستانی گلوکار کو اپنی ساس کی ہاں میں ہاں ملانا مہنگا پڑ گیا

image

مشہور شخصیات اکثر خبروں ہی میں رہتے ہیں، چاہے اپنے منفرد انداز کی بدولت یا پھر تنازعات کی وجہ سے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں مشہور پاکستانی نژاد امریکی گلوکار زین ملک اور ان کی اہلیہ گیگی حدید سے متعلق بتائیں گے۔ گیگی حدید اور زین ملک ہالی ووڈ شوبز انڈسٹری کا وہ جوڑا ہے جو کہ کافی مشہور ہے۔ حال ہی میں دونوں سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل رہے تھے، جس میں زین اور گیگی کی شادی سے متعلق انکشاف کیا گیا تھا۔

سپر ماڈل گیگی حدید اور گلوکار زین ملک کے درمیان یہ دوسری مرتبہ جھگڑا ہوا ہے، جبکہ اس بار جھگڑے میں والدہ بھی شامل ہیں۔ گیگی حدید کی والدہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ زین گیگی پر تشدد کرتا ہے، جبکہ اس حوالے سے گیگی نے بھی والدہ کا ساتھ دیا۔ گیگی کا کہنا تھا کہ پہلے زین بہت کم بات کرتا تھا اور زیادہ نہیں بولتا تھا مگر اب جو بات ذہن میں ہوتی ہے وہی بول دیتا ہے۔ ہم جب کبھی کسی تقریب میں جاتے تھے اور اس سے کوئی پوچھ لے کہ آپ کس کی طرف ہو، تو سیدھا کہتا ہے کہ میں تو گیگی کی والدہ کی طرف ہوں۔ زین اس معاملے میں عقل مند ہے۔
اپنے ایک انٹریو میں گیگی حدید کا کہنا تھا کہ ہمارے معاملات میں زین ہمیشہ میری والدہ یولندہ حدید کی طرف داری کرتا تھا۔ جب کبھی فیملی میں بحث ہوتی، زین میری والدہ کی ہاں میں ہاں ملاتا تھا۔ گیگی حدید نے زین کے برتاؤ میں تبدیلی محسوس کی ہے، ان کے کہنے کے مطابق زین پہلے والدہ کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھتے تھے مگر اب جو ان کا ذہن کہتا ہے، وہ وہی کرتے ہیں۔ گیگی حدید کی والدہ یولندہ حدید کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ زین مجھے نواسی سے ملنے نہیں دیتا ہے جبکہ وہ بدکلامی بھی کرتا ہے۔
دوسری جانب زین ملک کی جانب سے تمام الزامات کو رد کر دیا گیا ہے۔ زین کا کہنا ہے کہ بیٹی کی خاطر میں خاموش رہنا پسند کروں گا۔ میں اس وقت صبر کروں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow