انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروائے مگر سر کی ہڈی باہر نکل گئی پھر میں نے مدد کی ۔۔ اداکار فہد مرزا ساجد حسن کے ساتھ ہونے والی خوفناک سرجری سے متعلق بتاتے ہوئے

image

بالوں سے مُحبت ہر کوئی کرتا ہے، جن کے بال کمزور ہوتے ہیں یا گنج پن ہو جاتا ہے تو وہ سوچتے ہیں کہ کسی طرح ہمارے بھی بال آجائیں، اب چونکہ ایڈوانسمنٹ کا دور ہے اس لئے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ ہیئرٹرانسپلانٹ کروا ئے، کچھ لوگوں کو تو اس ٹیکنالوجی سے بہت اچھے رزلٹ مل جاتے ہیں اور ان کے بال دوبارہ اُگنے لگتے ہیں۔ وہیں کچھ لوگوں کی قمست ان کا ساتھ نہیں دیتی اور یہ سرجری منفی نتائج دے دیتی ہے۔

شوبز کے معروف اداکار ساجد حسن نے بھی اپنے گنج پن کی وجہ سے پریشان تھے اور انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری کروائی تھی جو کہ بہت غلط تجربہ ثابت ہوا اور ان کی سرجری کے بعد سر کی ہڈی ہی باہر آگئی تھی جس کو کسی بھی ڈاکٹر نے دوبارہ آپریٹ کرکے صحیح کرنے سے منع کر دیا تھا، معاملہ اس قدر خطرناک ہوگیا تھا کہ کوئی بھی ان کی مدد کرنے کے لئے تیار نہ تھے۔

ڈاکٹر فہد مرزا جو پاکستانی انڈسٹری کا ابھرتا وہا ستارہ ہیں، یہ اس وقت بہت جوان تھے اور سرجن بنے ہی تھے، انہوں نے جب ساجد حسن کی ویڈیو دیکھی تو ان کی مدد کرنے کا سوچا۔ گذشتہ روز احسن خآن کے شو میں فہد مرزا میں اپنے اس تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ:

'' جب میں نے ساجد حسن کی ویڈیو دیکھی تو مجھے بہت تکلیف ہوئی اور مجھے لگا کہ میں ان کی مدد کرسکتا ہوں، میں نے ان سے بات کی اور میرے لئے یہ بہت مشکل تھا کہ میں ان کو منا سکوں اور ان کی مدد کروں، لیکن چونکہ وہ ایک بڑے مشہور اور سینیئر اداکار تھے، ان کو سمجھانا اور ان کا خود پر بھروسہ جیتنا بھی مشکل تھا، وہیں دوسری جانب ہر کسی نے مجھے کہا کہ تم یہ کام مت کرو، تمہارا کیریئر ابھی شروع ہوا ہے اور جو کام بڑےڈاکٹروں نے خراب کردیا وہ تم جیسا جونیئر کیسے صحیح کرسکتا ہے، اس کام میں ہاتھ مت ڈالو، لیکن میں نے دیکھا کہ ساجد حسن کے سر کی ہڈی بھی نظر آرہی تھی مگر پھر میں نے ان کا کام شروع کیا اور مجھے خوشی ہے کہ میں کامیاب ہوا۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow