صدف کنول اور نادیہ حسین کے شوہر کے کام کرنے سے متعلق بیان وائرل ہوئے نادیہ حسین نے ایک بات پھر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا
نادیہ حسین ایک مشہور پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں جو اپنی فٹنس کی وجہ سے مداحوں میں بہت پسند کی جاتی ہیں۔ وہ فٹنس ٹپس دینے کے ساتھ میک اپ اور بیوٹی ٹپس بھی انسٹاگرام پر شئیر کرتی ہیں۔ اداکارہ کی سب سے قابل تعریف بات یہ ہے کہ وہ چار بچوں کی والدہ ہیں لیکن پھر بھی بچوں کی ماں نہیں لگتی ہیں۔ نادیہ حسین ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔
حال ہی میں ماڈل نادیہ حسین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ہر لمہ پرجوش میں نظر آئیں جہاں انہوں نے صدف کنول کے اپنے شوہر کے کام کرنے کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کیا۔
پروگرام میں نادیہ حسین نے کہا کہ میں نے اپنی واضح رائے کا اظہار کیا کیونکہ صدف نے کہا کہ یہ ہمارے کلچر میں ہے اور اسی لیے میں ایسا کرتی ہوں، میں نے اس کی رائے پر اعتراض کیا کہ یہ ان پر یا کسی کی طرف سے زبردستی کی جا رہی ہے اگر وہ مجبور ہو تو ایسا کرنا تو برا ہے، اگر آپ شو دیکھیں تو صدف نے وسیع تناظر میں کہا کہ یہ ہمارا کلچر ہے اس لیے میں ایسا کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میاں بیوی اپنی پسند کے مطابق ایک دوسرے کے ذاتی کام کرتے ہیں تو وہ اس سے اتفاق کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ بھی ایسا کرنا پسند کریں گی لیکن اگر میاں بیوی یا معاشرہ ان پر کسی قسم کا دباؤ ڈالے گا تو وہ ایسا نہیں کریں گی بلکہ اس پر آواز اٹھائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور اہم بات جو میں نے کہی تھی کہ میں اپنے بچوں کی پرورش اس طرح کروں گی کہ وہ دوسروں پر انحصار نہ کریں، اسی طرح میں عورت پر مرد کے ذاتی کام کو نافذ کرنے کے بھی خلاف ہوں۔