پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین مداحوں میں بہت پسند کی جاتی ہے۔ رواں برس 23 جولائی 2021 کو ماں بننے والی اقراء عزیز خود کو قابل فخر بیوی مانتی ہیں کیونکہ دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی۔
اداکارہ اقرا عزیز کی جانب سے شوہر یاسر حسین کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں یاسر کی بیوی ہوں۔
اقرا عزیز نے 2 نومبر کو یاسر حسین کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے محبت دیے جانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاسر حسین کی اہلیہ اقرا نے اپنی پوسٹ میں شوہر کے لیے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہر وقت ان کا خیال رکھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ یاسر نے اس وقت بھی میری خدمت کی جب وہ بہت بیمار تھے لیکن انہوں نے اپنی پرواہ کیے بغیر میرا خیال رکھا۔
مزید اداکارہ نے اپنی تصویری پوسٹ میں لکھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ اپنا بھرپور خیال رکھنے والے شخص کی اہلیہ ہیں جن پر انہیں بہت فخر ہے۔
انہوں نے پوسٹ میں شوہر کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا اور زندگی بھر ان سے محبت کرتے رہنے اور ساتھ رہنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔