پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کے ننھے بیٹے کی پہلی بار جھلک منظر عام پر آگئی۔
بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کی جو لوگوں کے بہت پسند آرہی ہے۔
محمود چوہدری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں بختاور اور محمود کے بیٹے کے بستر پر اُن کا نام ’حاکم‘ درج ہے۔
محمود چوہدری نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں اپنے صاحبزادے کی تاریخِ پیدائش لکھی ہے۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو ہوئی تھی۔