فلک شبیر نے بیٹی کے عقیقے پر ملازمہ بچی کو کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

image
سارہ خان اور فلک شبیر نے حال ہی میں اپنی ننھی عالیانہ کا عقیقہ کیا ہے جس میں انہوں نے کئی معروف شوبز شخصیات کو بھی مدعو کیا اور اپنے قریبی گھر والوں کو بھی بلایا، تقریب انتہائی شاندار انداز میں کی ہر چیز مکمل طور پر ڈیکوریٹڈ تھی اور ایونٹ پلانرز سے مکمل تھیم سیٹ کروائی تھی جس کے چرچے آج بھی ہو رہے ہیں۔ جہاں عالیانہ کے عقیقہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی بہت تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک اور سارہ اپنے نوکروں کا کتنا خیال کرتے ہیں۔ یہ دونوں اپنی دس سالہ نوکرانی بچی اور ملازمہ کو کہہ رہے ہیں کہ کھانا پیٹ بھر کر اچھی طرح کھانا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے اس رویے کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور خوب سراہا جا رہا ہے۔
اس سے قبل حرا مانی کی بھی ویڈیو اپنی ملازمہ کے ساتھ وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ان کی تعریف کر رہیں تھیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow