اداکاراؤں کے گھر کسی محل سے کم نہیں ہیں، ان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی جنت میں آگئے ہوں، ہر چیز اتنی صفائی اور مناسب طریقے سے رکھی ہوئی ہوتی ہے کہ دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے ان کے گھر میں ہر وقت ہی صاف صفائی ہوتی رہتی ہے۔ عام گھروں میں تو کوئی اچھا شو پیس ہی ٹیبل پر سجا لیں تو بچے انہیں اُٹھا اُٹھا کر پھینک دیتے ہیں یا کھیلنے میں توڑ دیتے ہیں۔
الماریوں میں کپڑے ان اداکاروں کے اس قدر سلیقے سے رکھے ہوتے ہیں جیسے کسی بوتیک یا شاپنگ مال میں رکھے ہوئے ہوں۔ بالکل ایسا ہی حال اداکارہ ماورہ حُسین کی الماریوں کا ہے۔
اداکارہ نے کچھ روز قبل اپنی الماری، کپڑے، جوتے اور ہینڈ بیگ رکھنے کی وہ جگہ دکھائی جو کچھ وقت پہلے ہی انہوں نے مشہور وارڈروب ڈیزائنر رمشاء طاہر سے ڈیزائن کروائی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام کیپشن میں لکھا کہ:
''
دیکھیئے کہ میں کیسے اور کہاں اپنے جوتے اور کپڑے رکھتی ہوں، کیسے میرا چھوٹا سا کمرہ ایک جادوئی کمرے میں منتقل ہوگیا، میں بہت مرتبہ بتا چکی ہوں کہ مجھے یہ کمرہ اور سارا وارڈ روب بہت پسند آگیا ہے، میں جب بھی اس کو دیکھتی ہوں یہ بہت حسین لگتا ہے۔
''
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ان کے سردی کے کپڑے رکھنے کی جگہ الگ، نارمل کپڑے اور ٹی شرٹس الگ ہیں، ہینڈ کلچ رکھنے کا پورا خانہ ایکا لگ ہے اور جوتوں اور سینڈل کے لئے سائیڈ سٹینڈ بہت خوبصورتی سے سجا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ڈریسنگ ٹیبل کے شیشے پر ایک بٹن موجود ہے جس کو آن کرنے پر خوبصورت سی روشنی جلتی ہے۔
آپ بھی اپنے چھوٹے کمرے کو اگر ہلکے رنگوں کی نسبت سجائیں تو کم سامان کے ساتھ وہ بھی خوبصورت لگتا ہے اور آج کل تو یہ نرقی قمقمے بھی بہت سستے پیسوں میں موجود ہیں جن سے گھروں کی زینت بڑھائی جاسکتی ہے۔