اداکار فیصل قریشی آج کل دبئی گئے ہوئے ہیں جہاں وہ پیسا ایوارڈ میں شرکت کر رہے ہیں، لیکن کل رات وہ جس ٹیکسی میں سفر کر رہے تھے اس کا ایکسنڈٹ ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے دکھایا کہ یہاں ابھی میرا ایکسنڈنٹ ہوگیا ہے، میری بالکل بچت ہوگئی، میں ٹھیک ہوں، لیکن اس گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں فیصل کے چاہنے والے ان کے لئے دعائیہ کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیصل اس حادثے میں بالکل محفوظ ہیں۔