عمارت میں اچانک دراڑیں پڑ گئیں ۔۔ جانیے کراچی کی کون سی عمارت گرنے والی ہے، دیکھیے ویڈیو

image

کراچی میں قدیم اور مخدوش عمارتیں اس حد تک موجود ہیں کہ یہ عمارتیں اب گرنا شروع ہو گئی ہیں، متعدد فیملیز کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایسی ہی ایک عمارت کے حوالے سے نشاندہی کرے گی جس میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور بیچ میں سے الگ ہو چکی ہے۔

ویڈیو میں کراچی کی ایک عمارت کو دیکھا جا سکتا ہے جس کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس عمارت کے آس پاس گھر موجود ہیں اور فیملیز رہائش پذیر ہیں، یہ عمارت ہر ایک کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔
کراچی میں لیاری کے علاقے یعقوب شیرا روڈ کی گلی نمبر 7 پر ایک ایسی عمارت موجود ہے جو کہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے اور افسوسناک واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔
50 گز اراضی پر 6 منزلہ عمارت کی تعمیر کی جا رہی تھی لیکن ناقص میٹیریل کے استعمال نے عمارت ہی کو جھکا دیا ہے، عمارت کے جھکنے کی وجہ سے اس میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور یہ عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو اس حوالے سے مطلع کر دیا تھا مگر اتھارٹی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US