نارووال میں بھارتی ساختہ مارٹر گولا برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

image

ضلع نارووال کے گاؤں لیسر کلاں میں بھارتی ساختہ مارٹر گولا برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق مقامی افراد نے ایک مشکوک گولہ دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو حفاظتی تحویل میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے مارٹر گولے کو کامیابی سے ناکارہ بنایا اور مزید جانچ کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے بھارتی ساختہ مارٹر گولے کا وزن تقریباً ایک کلوگرام تھا۔ ماہرین کے مطابق اگر گولا پھٹ جاتا تو اس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ تھا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا جائزہ لیا، جبکہ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک یا دھماکا خیز شے کی صورت میں خود ہاتھ نہ لگائیں بلکہ فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US