14 میں سے 1 شرط پوری ہوگئی۔۔ جانیے عدالت نے آریان خان پر کونسی شرائط عائد کر رکھی ہیں؟

image

آریان خان نے ضمانت کے بعد نارکوٹکس فورس کے دفتر میں پہلی حاضرے دے دی۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات رکھنے کے کیس میں تقریباً ایک ماہ تک جیل میں رہے۔ تاہم چند دن قبل عدالت نے انہیں 14 شرائط پر ضمانت دی تھی، جن میں سے آریاں خان نے 1 شرط پوری کردی۔

ضمانت کیلئے رکھی گئی 14 میں سے 1 شرط یہ تھی کے آریان خان کو ہر جمعے کے دن نارکوٹکس فورس کے دفتر میں حاضری دینی ہوگی۔

آیارن خان جمعے کے روز 12 بجے ممبئی نارکوٹکس فورس کے دفتر پہنچے اور پورے ہفتے کی معلومات سے آگاہ کیا۔ جبکہ اس دوران میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

عدالت نے کونسی شرائط عائد کی ہیں

عدالت نے آریان خان کو ضمانت دینے پر 14 شرائط عائد کی ہیں۔ جن میں سے چند شرائط یہ ہیں۔

1- جمعے کے روز نارکوٹکس فورس کے دفتر جا کر خاضری لگانا ہے۔

2- میڈیا سے بات چیت نہ کرنا۔

3- نارکوٹکس کیس میں گرفتار ساتھیوں سے رابطہ نہ رکھنا۔

4- نارکوٹکس فورس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا۔

5- اپنا پاسپورٹ نارکوٹکس فورس کے پاس جمع کروانا۔

6- کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے اثر و رسوخ استعمال نہ کرنا۔

7- جبکہ ممبئی چھوڑ نے سے قبل انسداد منشیات فورس کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔

انہیں عدالت نے ہدایت کی تھی کہ اگر انہوں نے 14 شرائط میں سے زیادہ تر شرائط کی خلاف ورزی کی تو ان کی ضمانت منسوخی کیلئے نارکوٹکس فورس کو درخواست دینے کا حق حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز پر ہونے والی پارٹی میں چھاپہ مارا تھا۔ جہاں منشیات استعمال کرنے کے لازم میں شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow