جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرکٹ کا بخار چل رہا ہے اور زیادہ تر مقبول کرکٹرز میچوں کے دوران براہ راست نشریات کے لیے اسپورٹس چینلز پپر اپنے تجزیات اور ماہرانہ رائے کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ خوشگوار بات چیت کے باعث کئی کرکٹرز اداکاروں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات کا اشتراک کرتے اور ان کے درمیان دوستی پروان چڑھتی ہے
پاکستانی شوبز کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ سب کے ساتھ گھل مل جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں جس کی وجہ سے ان کی بہت سے کرکٹرز کا اچھی بانڈنگ ہے۔
حال ہی فہد مصطفیٰ نے اپنی دوستی پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سے ثابت کر دکھائی۔ وہاب ریاض اس وقت ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کی مناسبت سے نجی اسپورٹس چینل پر بطور مہمان اور تجزیہ کار فرائض انجام دے رہے ہیں۔
وہ روزانہ وسیم اکرم، مصباح الحق اور وقار یونس کے ساتھ میچ سے پہلے اور میچ کے بعد تجزیہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ اداکار فہد مصطفیٰ نے وہاب ریاض کو واٹس ایپ پر میسج کیا کہ اگر آپ کو گاڑی یا پھر کھانے کے لیے کچھ چاہئے تو میں آپ کو بھجوا دیتا ہوں۔ جس پر وہاب ریاض نے ریپلائی کرتے ہوئے کہا کہ باس ایک میٹرریس (گدا) ،2 تکیے اور ایک کمبل چاہیئے یہاں اسٹوڈیو میں بس۔
فہد مصطفیٰ نے دوبارہ پوچھا کہ کیا تم سنجیدہ ہو یہ سب چیزیں بھیج دوں؟
تھوڑی دیر بعد فہد مصطفیٰ نے اسٹوڈیو میں کمبل تکیے اور گدا بھیج دیا جس پر وہاب ریاض کو یقین ہی نہیں آیا۔
بعد ازاں وہاب ریاض نے گدے، تکیے اور کمبل کے ساتھ تصویریں پوسٹ کیں، انہوں نے فہد مصطفیٰ کی چیٹ بھی اپنے ساتھ شیئر کی۔ وہاب ریاض نے فہد مصطفیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔