سوشل میڈیا پر پاکستانی شوبز سیلیبرٹیز آئے روز ہی اپنے بچپن کی یادگار تصاویر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اب ایک اور مشہور شخصیت کی جانب سے اپنی بچپن کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی گئی جس میں انہوں نے پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔
ہماری ویب آج ایک مشہور ایکٹریس کی بچپن کی تصویر لے کر حاضر ہوئی ہے۔ اور درست جواب صرف وہی لوگ دیکھے سکتے ہیں جو ان ک بڑے مداح ہیں۔
تو بتائیے اوپر موجود تصویر میں بچی آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہیں جنہیں دلہن بن کے سج سنور کر بیٹھی ہے۔
کیا آپ اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں موجود مسکراتی بچی کو پہچاننے میں کامیاب ہوئے؟
یہ بچی دراصل پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے جن کی اداکاری اور گلوکاری سے سب ہی واقف ہیں۔
یہ اور کوئی نہیں بلکہ شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ہیں۔انہوں نے اپنی 11 برس کی عمر کی یادگار تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں پہچاننا بالکل ہی ناممکن ہے۔
بشریٰ انصاری کی جانب سے بچپن کی یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر 5 دن قبل پوسٹ کی گئی تھی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کی یہ تصویر 1967 کی ہے، اب برسوں گزر جانے کے بعد 65 برس کی عمر میں بشریٰ انصاری نے اپنی 11 برس کی عمر میں لی گئی تصویر مداحوں کو دکھائی ہے۔