عشق میں ناکامی کے بعد والدین اور ذمہ داریاں چھوڑ کر مزار پر جا کر بیٹھ جاؤ ۔۔ ڈرامہ سیریل 'خدا اور محبت 3' پر صارفین بھڑک اٹھے

image

ڈرامہ سیریل 'خدا اور محبت 3' کا اختتام ہوا۔ یہ مشہور ڈرامہ ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار پڑوسی ملک بھارت میں بھی بہت پسند کیا گیا ہے۔

مذکورہ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں فیروز خان، اقرا عزیز اور جنید خان مرکزی کردار نبھائے جب کہ اس ڈرامے میں سید وجاہت حسین نے ہدایت کار کے فرائض انجام دیئے۔

دو روز قبل ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کی آخری قسط نشر کی گئی ہوئی جس کے بعد سے یہ ڈرامہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا تھا۔

خدا اور محبت 3 کی پروڈکشن ویلیو ایسی تھی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا گیا وہیں متعدد صارفین نے اس ڈرامے کو نوجوان نسل کے ذہن پر منفی اثرات ڈالنے کا سبب قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک پیج کی جانب سے پوسٹ وائرل ہوئی جس میں اس ڈرامے سے متعلق چند باتیں لگھی تھیں جس پر لوگ تبصرے کرتے دکھائی دیئے۔

پوسٹ پر لکھا تھا کہ رائٹر نے اس ڈرامے میں نوجوان نسل کو کیا پیغام دیا؟

1- عشق میں ناکامی کے بعد والدین اور ذمہ داریاں چھوڑ کر مزار پر جا کر بیٹھ جاؤ۔

2- خدا کی دی ہوئی خوبصورت اور انمول زندگی کو ایک لڑکی کے پیچھے گنوا دو۔

3- اور آخری بات کہ خود کو اور اپنے والدین کو ساری دنیا کے سامنے رسوا کرواؤ۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا اس ڈرامے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ صرف انٹرٹینمنٹ کے لیے تھا تو کسی نے اس ڈرامے کو نوجوان کی بربادی قرار دیا۔

ایک انسٹا صارف نے خدا اور محبت سیزن 3 کی آخری قسط پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ خدارا نئی نوجوان نسل کو ڈراموں کے ایسے اختتامی مناظر نہ دکھائیں۔

عثمان نامی صارف نے لکھا " یہ وقت کا ضیاع ہے۔

ایک انسٹا صارف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ اچھا پیغام نہیں تھا۔ مثبت پیغام دینا چاہیئے، خوشی والا اور کامیابی والا۔

ایک خدیجہ نامی صارف نے کہا کہ کارکردگی اچھی تھی لیکن نوجوانوں کے لیے کوئی خاص پیغام نہیں تھا۔

بیا نامی صارف نے ڈرامے کے بارے میں لکھا کہ نفرت نہ پھیلائیں، یہ ڈرامہ بہت شاندار تھا اور فیروز کی پرفارمنس بھی بہت خاص تھی۔

ایک سعدیہ نامی انسٹا صارف نے لکھا کہ صحیح کہا نئی نوجوان نسل کو ان ڈراموں نے برباد کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow