ماں تو ماں ہوتی ہے چاہیے انسان ہو یا پھر جانور، سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مرغی نے بلی کے بچوں کو گود لے لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغی نے بلی کے ننھے بچوں کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ مرغی نے بلی کے بچوں کو اسی طرح اپنے پروں نیں چھپایا ہوا ہے جس طرح وہ اپنے چوزوں کو چھپاتی ہے۔
ایک شخص جب مرغی کے پروں کو ہٹا کر دیکھتا ہے تو حیران رہ جاتا ہے کہ اس میں 3 بلی کے بچے موجود ہیں۔ جنہیں مرغی نے اپنی آغوش میں لیا ہوا ہے۔
تاہم ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں، اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔