بیٹے کی رہائی کے بعد اب شاہ رخ خان میڈیا سے چھپنے کی کوشش میں رہتے ہیں پر معلوم نہیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ 7 نومبر کو بروز اتوار کو دیلی سے ممبئی پہنچے ۔
کلیانا ائیر پورٹ پر جب ایک فوٹو گرافر سے بچتے ہوئے اپنی گاری میں بیٹھ گئے اس وقت انہوں نے فوٹو گرافر سے بچنے کیلئے اپنی سیاہ رنگ کی چھتری کا سہارا لیا ۔
مزید یہ کہ شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کے باڈی گارڈ بھی تھے جو ان کی گاڑی کے قریب کھڑے تھے، جب کہ ایک اور نامعلوم شخص نےانہیں میڈیا کی نظروں سے بچانے کے لیے چھتری کے پیچھے چھپا کر گاڑی میں بٹھایا۔
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔لیکن اب شاہ رخ خان کے بیٹے اریان کو ضمانت مل گئی ہے جس کا جشن ان کے اہلخانہ نے بھی منایا اور شاہرخ خان کے مداحوں نے بھی۔