میرے رب نے مجھے نئی زندگی دی ہے ۔۔ 22 گھنٹے تک اس بیماری سے لاعلم حمائمہ ملک نے اپنے مشکل لمحات بتا دیئے، دعاؤں کی اپیل بھی کردی

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حمائمہ ملک جو اس وقت ترکی میں زیر علاج ہیں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔

حمائمہ ملک کے حوالے سے اطلاعات یہ سامنے آئیں ہیں کہ ترکی میں اپنڈکس پھٹ جانے کے باعث موت کے منہ سے واپیس آئیں اور انہوں نے فالوورز سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حمائمہ ملک کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اداکارہ نے اسپتال کے بستر سے تصاویرشیئر کیں اور ساتھ میں انہوں نے کچھ باتیں لکھیں جس کے بعد ان کے مداح کافی پریشان ہوگئے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز شئیر کی گئیں۔

حمائمہ نے کیپشن کے ساتھ طویل پوسٹ میں فالوورز سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ایک چلتا پھرتا بندہ مرسکت اہے۔ پیار سے دیکھو، خدا سے ہر کسی کی خیر مانگو، اللہ کسی کو حسد کی نظر نہ لگے۔

حمائمہ ملک نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے استنبول میں موت کا سامنا کیا، 22 گھنٹے یہ جانے بغیرگزارے کہ ان کی اپنڈکس پھٹ چکی ہے۔

اداکارہ نے آگے لکھا کہ خدا نے مجھے ایک نئی زندگی دی ہے، ہرایک کے ساتھ مہربان رہیں کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے۔ کچھ نہیں پتہ ہوتا اگلے لمحے ہم زندہ ہوں یا نہیں۔

موت کو قریب سے دیکھنے والی فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک نے پوسٹ میں واضح کیا کہ زندگی ایک لمحے میں جاسکتی ہے، ہم خود کو بادشاہ مان کر پتہ نہیں کس غرور کے ساتھ سوتے جاگتے ہیں، بولتے ،ہنستے ، گاتے ہیں جبکہ سارے جہاں کا بادشاہ ایک لمحے میں سب ہلا سکتا ہے، مٹا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow