کیا ہم ڈالر کی فوٹو کاپیاں کرکے پاکستان کا قرضہ واپس کرسکتے ہیں۔۔ جانیے ندا یاسر نے نئی ویڈیو میں فارمولا ون کے بارے میں کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

image

معروف مورننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اپنے عجیب و غریب سوالوں کی وجہ سے تنقید یا پھر ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ فارمولا ون کے بارے میں مہمانوں سے کیے گئے سوالوں پر بھی ندا کا مذاق بنایا گیا تھا۔ تاہم ندا یاسر نے کہا ہے کہ انہیں اب فارمولا ون کے بارے میں معلوم ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ندا سے سوال کرتی ہیں کہ کیا اب آپ کو معلوم ہوگیا ہے کہ فارمولا ون کیا ہوتا ہے؟ اس پر ندا یاسر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب مجھے پتہ چل چکا ہے کہ فارمولا ون کیا ہوتا ہے۔

ندا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس غلطی سے یہ فائدہ ہوا کہ جن لوگوں فارمولا ون کے بارے میں معلوم نہیں تھا انہیں بھی اب معلوم ہوگیا ہے۔

ندا نے کہا کہ میں نے پاکستان کے لوگوں کی جرنل نالج میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ندا یاسر کی ویڈیو پر کس طرح مذاق بنایا گیا

علی گل پیر نے ندا یاسر کی ویڈیو پر مزاحیہ ویڈیو بنائی تھی۔

ایک صارف نے ندا کی تصاویر کے ساتھ لکھا کہ کیا ہم ڈالر کی فوٹو کاپیاں کرکے پاکستان کا قرضہ واپس کرسکتے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا گلوریا جینس پر صرف جینس ملتی ہے؟

واضح رہے کہ ندا یاسر نے اپنے شو پر پاکستان میں مقامی طور پر فارمولا ون کار بنانے والے دو نوجوانوں کو مدعو کیا تھا۔ جہاں ندا یاسر مہمانوں سے فارمولا ون کار کے بارے میں عجیب و غریب سوالات کرتی رہی تھی۔ جس پر سوشل صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی اور ندا یاسر پر میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow