بیماری کے دوران بہت تکلیف برداشت کی ہے ۔۔ خطرناک بیماریوں کا شکار ہونے والی 3 مشہور اداکارائیں جنہوں نے موت کو قریب سے دیکھا

image

بیماری کسی بھی انسان پر کسی بھی وقت حملہ آور ہوسکتی ہے۔ بہت سی بیماریاں خاموش ہوتی ہیں جن کا انسان کو سالوں علم نہیں ہوتا اور وہ جسم کے اندر اپنی جڑیں پھیلا رہی ہوتی ہیں۔ بروقت بیماری کی تشخیص ہوجانے سے علاج ممکن ہے لیکن اگر بیماری اپنے آخری اسٹیج کو پہنچ جائے تو اس سے بچنا نا ممکن ہوتا ہے۔

آج ہم شوبز کی ان اداکاراؤں کے بارے میں جانیں گے جو موذی بیماری کا شکار ہوئیں اور انہیں اپنی بیماری کا علم تاخیر سے ہوا۔

1- منیشا کوئرالا

سال 2012 نومبر میں منیشا کو ' اوورئن کینسر' میں مبتلا پایا گیا۔ اسی سال دسمبر میں ان کی سرجری ہوئی جو کامیاب رہی تھی۔ نیپالی اداکارہ منیشا کوئرالا نے اتوار کے روز کینسر کے خلاف اپنی جنگ کے بارے میں بات کی۔ کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کینسر کے علاج کے "مشکل" سفر سے گزرنے والوں کے لیے محبت اور کامیابی کی خواہش کی۔

بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالا جن دنوں کینسر میں مبتلا تھیں تب ان کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں اپنی تکلیف دہ دنوں کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے اپنے پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ جب مجھے کینسر ہوا تو میں بہت ٹھیک ہونے کی بھرپور کوشش کر رہی تھی۔ منیشا کا کہنا تھا کہ اس بیماری میں تکلیفوں کے ساتھ کتنا کچھ پڑ رہا ہے۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ ہم لوگ جو آگے آنے والے سالوں کے اچھے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم کہ زندگی کسی بھی وقت ایک چٹکی بجاتے ہی ختم ہوسکتی ہے۔ کیسنر کے خلاف جنگ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زندگی بہت قیمتی ہے اور مثبت انداز سے گزاریں۔ اداکارہ منیشا کے کینسر کا علاج کئی سال چلا اور آج وہ صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔

2- نمرہ خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان بھی رواں سال اگست میں ایک بیماری میں مبتلا ہوکر اسپتال میں ایڈمٹ ہوگئیں تھیں۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ابھی گھر آگئی ہیں لیکن شدید درد کی حالت میں ہیں۔

نمرہ خان نے کہا کہ فی الحال تو وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں لیکن تکلیف اب بھی باقی ہے ، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں سرجری کی ضرورت نہ پڑے اور دوائیوں سے درد کم ہوجائے۔

نمرہ خان نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ بہت تکلیف میں ہوں ، دعاؤں کی درخواست ہے۔

3- حمائمہ ملک

پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ حمائیمہ ملک حال ہی میں اپینڈکس پھٹ جانے کے باعث ترکی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق حمائمہ ملک کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ اس وقت ترکی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اداکارہ نے اسپتال کے بستر سے تصاویرشیئر کیں تھیں۔ انہوں نے چند پوسٹ بھی شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ خدا نے مجھے ایک نئی زندگی دی ہے، ہرایک کے ساتھ مہربان رہیں کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے۔ کچھ نہیں پتہ ہوتا اگلے لمحے ہم زندہ ہوں یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow